وہابی تيونسی معاشرے كو نقصان پہنچانے كی ہمت نہیں ركھتے : صدر منصف مرزوقی

IQNA

وہابی تيونسی معاشرے كو نقصان پہنچانے كی ہمت نہیں ركھتے : صدر منصف مرزوقی

18:57 - July 15, 2012
خبر کا کوڈ: 2369129
بين الاقوامی گروپ : ۱۴ جولائی كو منصف مرزوقی نے اپنی گفتگو كے دوران كہا ہے كہ مذہبی انتہا پسند اور وہابی ملك كے معاشرے كو نقصان پہنچانے يا مذہبی فرقہ واريت ايجاد كرنے كی ہمت نہیں ركھتے ہیں ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی(ايكنا) نے اطلاع رساں ويب سائیٹ «lorientlejour»، كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ تيونس كے صدر منصف مرزوقی نے اس بيان كے ساتھ كہ مذہبی انتہا پسندوں كو ملك میں كسی قسم كی طاقت حاصل نہیں ہے واضح كيا : معاشرے میں وہابيوں كی موجودگی ايك قسم كی (آلودگی) ہے ليكن یہ آلودگی كسی عنوان سے بھی عوام يا حكومت كے لیے خطرہ شمار نہیں ہوتی۔
انہوں نے مزيد كہا:جب سے وہابيوں نے مساجد میں اختلافات اور مذہبی فتنے كو ہوا دينے كے لیے اپنی مذموم كوششوں كا آغاز كيا حكومت نے بھر پور طاقت كے ساتھ ان كا مقابلہ كيا ہے اور حكومت كے انہی تيز اور بروقت اقدامات نے وہابيوں كے عقب نشينی پر مجبور كرديا ہے ۔
1053495
نظرات بینندگان
captcha