ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے الجزيرہ چينل سے نقل كيا ہے كہ سعودی عرب كی سپريم كورٹ نے گذشتہ روز 16 جولائی كو ايك بيانیہ جاری كيا ہے ۔ جس میں سعودی عرب كے تمام مسلمانوں كوجمعرات كی شام 19 جولائی كو پورے ملك میں رمضان المبارك كاچاند ديكھیں ۔ چاند ديكھنے كی صورت میں سپريم كورٹ كو اس سے آگاہ كریں اس سلسلے میں رؤيت ہلال كمیٹيوں سے تعاون كریں ۔
اسی طرح بيت المقدس اور فلسطين كے مفتی محمد احمد حسين نے بھی عوام سے مطالبہ كيا ہے كہ دينی آنكھوں سے رمضان المبارك كا چاند اور دار الافتاء فلسطين میں اطلاع دیں۔ رپورٹ كے مطابق بعض عرب ممالك میں 21 جولائی اوركچھ دوسرے ممالك میں 23 جولائی كو يكم رمضان المبارك كا اعلان كيا ہے ۔
1055077