فلسطين میں صیہونی مصنوعات كا بائيكاٹ

IQNA

فلسطين میں صیہونی مصنوعات كا بائيكاٹ

21:56 - July 17, 2012
خبر کا کوڈ: 2371239
بين الاقوامی گروپ : فلسطين كی قومی تحريك كی جانب سے 15 جولائی ہفتے كے د ن سے صیہونی مصنوعات كے بائيكاٹ كے دوسرے قومی منصوبے كا آغاز ہو چكا ہے ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) كے امارات سے شائع ہونے والے اخبار (البيان) سے نقل كيا ہے كہ یہ منصوبہ رام اللہ اور ايسيرہ صوبوں میں شروع ہوا ہے۔ اس سے پہلے فلسطين كے دوسرے صوبوں میں بھی فلسطينی صیہونی مصنوعات كا بائيكاٹ كر چكے ہیں ۔
فلسطين كی قومی تحريك كے چئيرمين مصطفی البرغوثی دربارے میں كہتے ہیں كہ اسرائيل ہر سال چار ارب ڈالر كی مصنوعات مقبوضہ علاقوں میں بیھجتا ہے اور ان مصنوعات سے حاصل ہونے والے منافع سے فلسطينی شہروں پر تشدد انہیں جيلوں میں قيد اور یہودی بستيوں كی تعمير پر خرچ كرتا ہے ۔ اسرائيل كے ساتھ مقابلہ كرنے كی پہلی كوشش پر فلسطينيوں كو چاہیے كہ اسرائيل كو نقصان پہنچايا جائے ۔ اسرائيلی اقتصاد ترقی كر رہا ہے جب كہ فلسطينی جوان فقر اور بے روز گاری كا درد جھيل رہے ہیں بلكہ 40 فيصد فلسطينی جوان بے كار ہیں ۔
1054663
نظرات بینندگان
captcha