يمن میں بريل رسم الخط پر مشتمل پہلے قرآن كی رونمائی

IQNA

يمن میں بريل رسم الخط پر مشتمل پہلے قرآن كی رونمائی

23:06 - July 18, 2012
خبر کا کوڈ: 2372264
بين الاقوامی گروپ : ۱۶ جولائی كو يمن كے دارالحكومت صنعاء میں بريل رسم الخط پر مشتمل پہلے قرآن كريم كی رونمائی كی گئی ہے ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے يمن كی نيوز ايجنسی (سبا) كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ یہ تقريب رونمائی نابينا افراد كی كيئر كميونٹی الامان كی كوششوں اور (نابينا افراد كے ہاتھوں میں نور) كے شعار سے منعقد كی گئی ہے ۔
یمن کے وزیر مواصلات اور ٹیکنالوجی حمد عبید بن دغر نے نابینا افراد کی دیکھ بھال میں مذکورہ انجمن کے کردار کو واضح کرتے ہوئے کہا: یہ انجمن ۱۹۹۰ سے لیکر اب تک یمن کے نابینا افراد کی مدد کے لیے بہت زیادہ سرگرمیاں انجام دے چکی ہے جن میں سے مہم ترین بریل رسم الخط میں قرآن کریم کی اشاعت ہے ۔
وزیر اوقاف حمود عباد نے بھی تقریب میں اپنے خطاب کےدوران کہا : یہ وزارتخانہ بہت بریل رسم الخط پر مشتمل بہت سے قرآنی نسخے شائع کرنے کے ساتھ ساتھ یمنی نابینا افراد کی مکمل حمایت بھی کرے گا۔
1055344
نظرات بینندگان
captcha