ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے اطلاع رساں ويب سائیٹ «Yabiladi»، كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ فرانس كے مسلمان حكام نے اعلان كيا ہے كہ سٹراسبرگ كی جامع مسجد كو ماہ رمضان كے پہلے دن سے وقتی طور پر نمازيوں كے لیے كھولا جائے گا اور نماز عيد فطر كے بعد دوبارہ دو مہينوں تك بند كر ديا جائے گا تاكہ مسجد كا تعميراتی كام مكمل كيا جا سكے۔
درحقيقت مسلسل دوسرے سال مسجد كو صرف ايك مہينے کے لیے كھولا جاتا ہے اور اس مہينے كے اختتام پر ۱۲ سال سے جاری تعميراتی كام كا بہانہ بنا كر اس كو بند كر ديا جاتا ہے ۔
اگرچہ کے سٹراسبرگ متعدد عبادتی مراکز موجود ہیں لیکن یہ جگہ مسلمانوں کے لیے بقاعدہ مسجد کے عنوان سے تعمیر والا صرف ایک عبادتی مرکز ہے ۔
1055080