ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے اطلاع رساں ويب سائیٹ (الجزيرہ) كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ شام كے وزير دفاع داؤد راجحہ قومی سيكورٹی كے ادارے میں ہونے والے بم دھماكے میں قتل ہو گئے ہیں ۔
قابل ذكر ہے كہ یہ بم دھماكہ اس وقت ہوا جب شام كے بعض وزراء اور سيكورٹی حكام عمارت میں میٹنگ كر رہے تھے ۔
دھماكے سے متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں جن میں سے بعض كی حالت تشويشناك بتائی گئی ہے ۔
1056787