ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے اطلاع رساں ويب سائیٹ العالم كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ آل سعود حكومت نے اس شہيد كے گھر والوں پر ميت كو تحويل میں لينے كے لیے دباؤ ڈالا ہے ۔
آل سعود كی سيكورٹی فورسز نے شیہد عبد اللہ الاجامی كے گھر والوں كو دھمكی دی ہے كہ جب تك شہيد كے بارے میں مذمتی بيان پر دستخط نہیں كریں گے ميت كو واپس نہیں كيا جائے گا۔
قابل ذكر ہے كہ قطيف میں شہيد الاجامی كی عزادای كا پروگرام منعقد كيا گيا ہے جبكہ ان كے جسم پر تشدد كی نشانات نماياں تھے۔
1056680