بيسویں بين الاقوامی قرآنی نمائش میں مجمع جہانی اہل بيت (ع) كے اسٹال سے ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) كی رپورٹ كے مطابق ، دنيا بھر میں اصول دين ، خالص محمدی(ص) اسلام كی ثقافت اور معارف كا احيا اور فروغ ، قرآن مجيد ، سنت پيغمبر(ص) اور اہل بيت (ع) كا دفاع ، مسلمانوں بالخصوص اہل بيت(ع) كے پيراكاروں كے حقوق كا دفاع ، علمی سامراج كی سازشوں كا مقابلہ كرنے كی خاطر وحدت اسلامی كی تقويت كے لیے كوشش ، اسلامی تہذيب اور ثقافت كا تحفظ ، اہل بيت (ع) كے پيروكاروں كی ثقافتی ، سماجی اور اقتصادی حالت كی اصلاح اور ترقی جيسے مضامين پر مشتمل كتابوں كی تقسيم مجمع جہانی اہل بيت (ع) كی سرگرميوں كا اصلی ہدف ہے ۔
1057792