ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے قطر سے نكلنے والے اخبار روزنامہ (الرایۃ) كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہےكہ یہ مقابلے قطر كے خواتين اور مرد حضرات كی شركت كے ہمراہ منعقد كیے جائیں گے اور ان مقابلوں میں پوزيشن لينے والے افراد كو قيمتی انعامات سے بھی نوازا جائے گا ۔
واضح رہے كہ ان مقابلوں میں ناموں كے اندراج كا سلسلہ ۲۱ جولائی كو مسجد "شيخ عيد بن محمد آل ثانی" میں اختتام پزير ہوا ہے جبكہ ان مقابلوں میں حصہ لينے والے اميدواروں میں سے كامياب ۴۸ افراد كی تجليل كرنے كا فيصلہ بھی كيا گيا ہے ۔
1059180