بين الاقوامی قرآنی نمائش میں "تجويد سے آراستہ قرآن " كی رونمائی

IQNA

بين الاقوامی قرآنی نمائش میں "تجويد سے آراستہ قرآن " كی رونمائی

22:40 - July 22, 2012
خبر کا کوڈ: 2374954
بين الاقوامی گروپ : لبنان كے "الاعلمی" انسٹی ٹيوٹ نے بيسویں بين الاقوامی قرآنی نمائش میں اپنے اسٹال پر تجويد كے لیے خصوصی قرآن كريم كو منظر عام پر ركھا ہے ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی(ايكنا) كی رپورٹ كے مطابق، اس قرآن كا سائز ۵۰ *۷۰ سينٹی میٹر ہے اور یہ عثمان طہ رسم الخط پر مشتمل ہے ۔
واضح رہے كہ جو چيز اس قرآن كو نمائش میں پيش كیے گئے باقی قرآنی نسخوں سے ممتاز كرتی ہے وہ اس كی تعليمی كاركردگی ہے ۔
اس قرآن میں قرأت كے دوران جہاں بھی احكام تجويد كی رعايت كی جائے گی وہ جگہ خاص رنگ سے مشخص ہو جائے گی اسی طرح قاريوں كو تجويد كی رعايت میں رہنمائی ملتی رہے گی ۔
قابل ذكر ہے كہ الاعلمی انسٹی ٹٰيوٹ نے اس قرآن كی معرفی كی ہے ليكن لبنان كے دارالمعرفۃ انسٹی ٹيوٹ نے اس كو شائع كيا ہے ۔
1059774
نظرات بینندگان
captcha