ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے اطلاع رساں ويب سائیٹ «bernama» كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ مذكورہ انسٹی ٹيوٹ كے سيكرٹری جنرل عثمان مصطفی نے اس بارے میں كہا ہے كہ ہے كہ ہوٹلوں اور ريسٹورينٹس كے مالكان كو ماہ رمضان میں خدمات پيش كرنے كے لیے حلال سرٹيفيكيشن حاصل كرنے كے لیے اقدام كرنا پڑے گا ۔
انہوں نے مزيد كہا ہے كہ یہ انسٹی ٹيوٹ حلال مصنوعات كے حوالے سے بہتر خدمات فراہم كرنے كے لیے ہوٹل يونينزكے ساتھ وسيع پيمانے پر تعاون كر رہا ہے ۔
انہوں نے ملائيشيا كے مسلمانوں كو خصوصی ہدايت كرتے ہوئے كہا ہے كہ ہوٹل يا ريسٹورينٹ كے انتخاب میں اچھی طرح دقت كریں اور اس بات كا اطمئنان حاصل كر لیں كہ ان اماكن كو اسلامی ترقياتی انسٹی ٹيوٹ يا صوبائی اسلامی كونسل كی جانب سے حلال سرٹيفيكیٹ جاری كر ديا گيا ہے ۔
1058113