اردن ؛ انجينئرز يونين كی جانب سے مسجد الاقصی كے بارے میں صیہونی دھمكيوں كی مذمت

IQNA

اردن ؛ انجينئرز يونين كی جانب سے مسجد الاقصی كے بارے میں صیہونی دھمكيوں كی مذمت

23:08 - July 24, 2012
خبر کا کوڈ: 2376736
بين الاقوامی گروپ : اردن كی انجينئرز يونين نے ۲۲ جولائی كو مسجد الاقصی پر حملے كے بارے میں صیہونی دھمكيوں كی شديد مذمت كی ہے۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے اطلاع رساں ويب سائیٹ «Palestine»، كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ اردن كی انجينئرز يونين نے ايك بيان كے ذريعے اعلان كيا ہے كہ یہ تاريخ صیہونيوں كے نزديك یہودی معبد كے انہدام كا سالانہ دن ہے ۔
بيان میں كہا گيا ہے كہ اس دن سيكورٹی فورسز كی نگرانی میں صیہونی بستيوں میں آباد یہوديوں نے مسجد الاقصی كی طرف مارچ اور مسجد میں داخل ہونے كا فيصلہ كيا ہے ۔
واضح رہے كہ مذكورہ بيان میں صیہونی حكومت كے دعووں كی مذمت كرتے ہوئے كہا گيا ہے كہ سال ۱۹۶۷ میں اسرائيل اور اردن كے درميان طے پانے والے معاہدے كی رو سے اردن كی حكومت مسجد الاقصی اور قدس كے ديگر مقدس اماكن كی حفاظت كی ذمہ دار اور ان اقدامات كی مخالف ہے ۔
1061471
نظرات بینندگان
captcha