آيت اللہ حكيم كی جانب سے عراق میں بم دھماكوں كی پرزور مذمت

IQNA

آيت اللہ حكيم كی جانب سے عراق میں بم دھماكوں كی پرزور مذمت

23:48 - July 25, 2012
خبر کا کوڈ: 2377676
بين الاقوامی گروپ : عراق میں شيعوں كے دينی مرجع آيت اللہ العظمی سيد محمد سعيد حكيم نے ۲۲ جولائی كو ملك كے مختلف حصوں میں ہونے والے بم دھماكوں كی شديد مذمت كی ہے ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے نيوز ايجنسی (نون) كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے آيت اللہ سيد محمد سعيد حكيم نے متعلقہ حكام سے عراق میں ۲۲ جولائی كے دہشت گردانہ بم حملوں میں ملوث مجرموں كو گرفتار كرنے اور سخت سزا دينے كا مطالبہ كيا ہے ۔
دفتر كی طرف سے جاری ہونے والے بيان كے مطابق، بم دھماكوں میں بہنے والا معصوم لوگوں كا خون رايگاں نہیں جائے گا بلكہ تاريخ كی بڑی اور چھوٹی كتابوں میں ثبت كيا جائے گا ۔
انہوں نے عراقی حكام سے كہا ہے كہ شہريوں كی جان كی حفاظت كے لیے ملك کے اندرونی مسائل كو ہوشياری اور احتياط سے حل كرنے كی كوشش كریں ۔
1062202
نظرات بینندگان
captcha