صیہونی شہريوں كی جانب سے متعدد مرتبہ مسجد اقصٰی كی بے حرمتی كا ارتكاب

IQNA

صیہونی شہريوں كی جانب سے متعدد مرتبہ مسجد اقصٰی كی بے حرمتی كا ارتكاب

13:37 - July 26, 2012
خبر کا کوڈ: 2377865
بين الاقوامی گروپ : دسيوں صیہونی شہريوں نے ۲۳ جولائی بروز منگل كو پوليس كی مكمل حفاظت میں مسجد الاقصیٰ پر ہلہ بول ديا ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے اطلاع رساں ويب سائیٹ «CPI»، كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ الاقصٰی اوقاف انسٹی ٹيوٹ نے ايك بيان صادر كر كے شدت پسند یہوديوں كے اقدامات كی مذمت كرتے ہوئے كہا : صیہونی پوليس فورسز مسجد اقصٰی كی بے حرمتی كرنے والی صیہونی شہريوں كو مكمل تحفظ فراہم كر رہی تھیں اور انہوں نے مسجد اقصیٰ كے اطراف سے ايك فلسطينی طالب علم كو گرفتار كر كے نا معلوم مقام پر بھی منتقل كيا ہے ۔
اس بيان میں مزيد كہا گيا ہے : صیہونی فورسز كے ہمراہ تيس صیہونی شہری بھی حفاظتی حصار میں مسجد اقصٰی داخل ہوئے اور انہوں نے تلمودی آداب كے تحت پوجا پاٹ بھی كی ۔
1062163
نظرات بینندگان
captcha