ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے سعودی عرب سے نكلنے والے اخبار "البلاد " كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ "خيركم" كے نام سے یہ پندرہواں ثقافتی ۔ قرآنی مقابلہ منعقد كيا جا رہا ہے ۔
انجمن خيركم جدہ كے سربراہ عبد العزيز حنفی نے خيال ظاہر كيا : امسال یہ مقابلہ تين زبانوں عربی ، اردو اور انگريزی میں منعقد ہو گا تاكہ اس میں سعودی عرب میں مقيم تمام غير ملكی شہری بھی شركت كر سكیں ۔
قابل ذكر ہے كہ یہ مقابلہ تحريری صورت میں منعقد ہو گا اور اب تك اس كے سوالات كی ايك ہزار كاپياں تقسيم كی جا چكی ہیں ۔
1061515