امارات ؛ خصوصی رمضان پروگراموں كا انعقاد

IQNA

امارات ؛ خصوصی رمضان پروگراموں كا انعقاد

13:38 - July 26, 2012
خبر کا کوڈ: 2377872
بين الاقوامی گروپ : ماہ رمضان كی آمد كے موقع پر امارات كی قومی پٹرول كمپنی نے وسيع سطح پر ملك میں تعليمی ۔ سماجی پروگرام شروع كیے ہیں ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے اطلاع رساں ويب سائیٹ «wam»، كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ ان پروگراموں كا انعقاد "ماہ بخشش" كے عنوان سے كيا جا رہا ہے اور اس میں معاشرے كے مختلف طبقات شركت كریں گے ۔
امارات پٹرول كمپنی كے مدير سعيد عبد اللہ خوری نے واضح كيا : یہ پروگرام ہمیں شفقت و ہمدردی كے فروغ كا پابند كرتے ہیں جو ماہ رمضان كی تعليمات كا نچوڑ ہے ۔
ان پروگراموں كے انعقاد كا ہدف اسلامی فضائل كی نسبت عوامی آگاہی كا پرچار اور محروموں میں غذائی اشيا تقسيم كرنا ہے ۔
1061425
نظرات بینندگان
captcha