ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے اطلاع رساں ويب سائیٹ "المنار نیٹ ورك" كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ حزب اللہ نے اس بيان میں اعلام كيا : اسرائيلی وزارت دفاع كی جانب سے مغربی كنارے میں دیہاتوں كو منہدم كرنا فلسطين كے ساتھ كھلم كھلا جنگ كے مترادف ہے اور اس كی غرض صیہونی حكومت كا فلسطينی سرزمينوں پر مكمّل قبضہ ہے ۔
حزب اللہ نے اس اسرائيلی عزم كو ايك سنگين جرم قرار ديتے عربی اور اسلامی اقوام سے درخواست كی كہ مسئلہ فلسطين كے حوالے سے اپنی ذمہ دارياں پوری كرے ۔
حزب اللہ نے فلسطينی ملت سے بھی مطالبہ كيا كہ ثابت قدمی كے ساتھ اپنے حقوق كا دفاع كرے ۔
1061887