آيت اللہ نمر كو سيكيورٹی ہسپتال میں منتقل كر ديا گيا

IQNA

آيت اللہ نمر كو سيكيورٹی ہسپتال میں منتقل كر ديا گيا

13:34 - July 26, 2012
خبر کا کوڈ: 2377876
بين الاقوامی گروپ : آل سعود حكام نے پابند سلاسل شيعہ عالم دين آيت اللہ باقر النّمر كو رياض میں واقع الدّمام كے فوجی ہسپتال میں منتقل كر ديا ہے ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے اطلاع رساں ويب سائیٹ "العالم نيوز نیٹ ورك" كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ آيت اللہ نمر كے بھائی محمد النّمر نے خيال ظاہر كيا : سعودی حكام نے آيت اللہ نمر كو الدّمام كے فوجی ہسپتال سے الدّمام كے سيكيورٹی ہسپتال میں منتقل كر ديا ہے ۔
محمد النّمر نے مزيد كہا : آيت اللہ نمر كو منتقل كرنے كی رسمی اطلاع ان كے خانوادے كو دے دی گئی ہے اور یہ طے كيا گيا ہے كہ ان كی ران كا جلد آپريشن كيا جائے ۔
ياد رہے كہ آيت اللہ نمر كو قيد كرنے كے بعد سعودی حكام نے ان كے لیے وكيل كرنے كی اجازت نہیں دی ۔
1062122
نظرات بینندگان
captcha