معروف مصری عالم اور وزارت اوقاف كے مؤذن نے ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) كے ساتھ بات چيت كرتے ہوئے اس مطلب كے ضمن میں كہا : ہماری ايران كے سپريم لیڈر كے ساتھ ملاقات تھی كہ جس میں انہوں نے انتہائی اہم گفتگو فرمائی جس كے متعلق ميری رائے یہ ہے كہ كلام میں صداقت ان كے بيان كی اہم ترين خصوصيت تھی اور اسی صداقت كی وجہ سے میں حضرت آيت اللہ خامنہ ای كے بيانات پوری توجہ سے بھی سنتا رہا اور ان سے بہت متاثر بھی ہوا ۔
قابل ذكر ہے كہ حضرت آيت اللہ خامنہ ای نے اس ملاقات میں ايران و مصر كے درميان دو طرفہ تعلقات از سر نو شروع كرنے كی ضرورت پر بھی زور ديا ۔
1062515