پيرس میں شب قدر كے احيا كا پروگرام

IQNA

پيرس میں شب قدر كے احيا كا پروگرام

21:26 - July 27, 2012
خبر کا کوڈ: 2378449
بين الاقوامی گروپ : انجمن اسلامی بيت الزھرا (س) پيرس كے زير اہتمام ايرانی تاركين وطن كی شركت كے ساتھ شب قدر كی مناسبت سے خصوصی پروگرام منعقد كیے جائیں گے ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے اطلاع رساں ويب سائیٹ «fr-beytolzahra»، كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ انجمن اسلامی بيت الزھرا(س) نے ايك بيان میں كہا : شب قدر كی مناسبت سے پيرس میں مقيم ايرانيوں كی موجودگی میں خصوصی پروگرام اسلامی جمہوریہ ايران كے فرانس میں سرگرم عمل اداروں كے اراكين اور نمائندوں كی موجودگی میں منعقد ہوں گے ۔
اس اعلامیے میں مزيد كہا گيا ہے كہ اس پروگرام میں قرآن كريم كی تلاوت ، دعائے كميل كی قرائت ، نماز مغرب و عشا باجماعت ، افطاری اور شب قدر كی فضيلت سے متعلق شيعہ علما كے خطاب شامل ہیں ۔
قابل ذكر ہے كہ یہ پروگرام مقامی وقت كے مطابق رات ۱۰:۳۰ بجے شروع كر دئیے جائیں گے ۔
1063312
نظرات بینندگان
captcha