ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) كی رپورٹ كے مطابق ، دفاع فلسطين كمیٹی نے قدس ريلی منصوبے میں شركت كے لیے خواہشمند حضرات كواپنے نام اندارج كرنے كی دعوت دی ہے۔
مذكورہ كمیٹی نے فلسطين اور اسلامی بيداری ہال كے دروازے پر اس دعوتی پيغام كو نصب كيا ہے اور اعزازی ركنيت حاصل كرنے كے بارے میں معلومات فراہم كی گئی ہیں۔
قابل ذكر ہے كہ نمائش كے اس حصے میں ہر رات اسلامی بيداری كے موضوع پر خطاب كيا جاتا ہے اور آج رات (شام اور اسلامی بيداری كے بارے میں آگاہی) كے موضوع پر نشست كا اہتمام كيا جائے گا جس میں دفاع فلسطين كمیٹی كے سياسی ونگ كے انچارج احمد رضا روح اللہ زادہ خطاب كریں گے ۔
1064490