ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے اطلاع رساں ويب سائیٹ «Attraction Management» كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ لوور ميوزيم كی اسلامی آرٹ گيلرياں اٹلی كے دو معروف معماروں «ماريو بلينی» اور «رودی ريكيوتی»، نے ۳ ہزار مكعب میٹر میں تعمير كی ہیں ۔
لوور ميوزيم میں ان گيلريوں كے اضافے سے ميوزيم كی خوبصورتی میں چنداں اضافہ ہو گيا ہے ۔
یہ گيلرياں اپنی نوع میں اعلیٰ طرز تعمير كا نمونہ ہیں اور ان میں ۱۵ ہزار آرٹ آثار كو نمائش كے لیے پيش كيا جائے گا ۔
لوور ميوزيم كے ترجمان كا كہنا ہے كہ ان گيلريوں میں ۱۷ ویں صدی سے ۱۹ ویں صدی كے درميان عالم اسلام كے اسلامی آثار كی نمائش كی جائے گی ۔
1063845