ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے اطلاع رساں ويب سائیٹ «radio-kankan»، كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے اتوار سے جمہوریہ گنی كے شہر كوناكری میں واقع اسلامی مركز (ڈونكا) میں دينی امور كے ادارے كی كوششوں سے اور ملك بھر كے مختلف شہروں سے ۱۷۹ حفاظ اور قاريوں كی شرکت کے ساتھ اكتيسویں قومی حفظ و قرأت قرآن كريم مقابلوں كا آغاز كيا گيا ہے ۔
مذکورہ ادارے کے انچارج (بالا ڈيانہ) نے مقابلوں كی افتتاحیہ تقريب كے دوران اپنے خطاب میں اعلان كيا : میں اميد كرتا ہوں كہ یہ مقابلےملك كے طلباء كو قرآنی تعليمات كی طرف جلب كرنے اور ملك میں قرآنی ثقافت كے فروغ میں مددگار ثابت ہوں گے ۔
1067212