ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے اطلاع رساں ايجنسی «On Islam»، كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ ہر سال ماہ رمضان كے دوران لاس اینجلس میں مقیم مسلم کمیونٹی كی جانب سے ضرورتمندوں كی مدد كا دن منايا جاتا ہے ۔
"علم" اسلامی مركز كے انچارج "عمر حكيم" نے جو اس سالانہ پروگرام كے حامی ہیں ، اعلان كيا : دين اسلام كو لوگوں کے سامنے بہتر انداز سے پیش کرنے کے لیے گفتگو سے زيادہ دین مبین اسلام کی روح افزا تعليمات پر عمل كرنے كی ضرورت ہے ۔
واضح رہے كہ ۱۲ اگست كو ضرورتمندوں كا سالانہ دن "انسانی كرامت كا تحفظ" نامی الائنس ، "اورنج كنٹی" اسلامی فاؤنڈيشن اورلا اینجلس كے ديگر اسلامی مراكز كے تعاون سے منعقد كيا جائے گا ۔
1070671