ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے اطلاع رساں ويب سائیٹ «hedgeweek»، كے حوالے سے نقل كرتے ہوے كہا ہے كہ اس اجلاس كا ہدف اسلامی ریٹيل بينكنگ كے ماہرين كو ايك جگہ جمع كرنا اور اس عالمی منڈی كے ترقياتی موقعوں كا جائزہ لينا ہے ۔
واضح رہے كہ اجلاس كے دوران ماہرين اسلامی اقتصاد كے مستقبل كے بارے میں اپنی رائے كا اظہار اور اس ميدان میں درپيش مشكلات كےحل كے لیے تدابير كا جائزہ لیں گے۔
اس اجلاس میں دنيا بھر كے مختلف ممالك كے ۲۵۰ سے زائد نمائندے شركت كر رہے ہیں
قابل ذكر ہے كہ ملائيشيا كا بين الاقوامی اسلامی مالياتی مزكر ، برطانیہ كی اسلامی مالياتی كونسل ، سوئٹزر لينڈ كی اسلامی بينكاری اور اقتصاد يونين اس اجلاس كو سپانسر كر رہے ہیں ۔
1073094