اردن ؛ كل سے بيسویں بين الاقوامی قرآنی مقابلوں كا آغاز

IQNA

اردن ؛ كل سے بيسویں بين الاقوامی قرآنی مقابلوں كا آغاز

22:05 - August 07, 2012
خبر کا کوڈ: 2387996
بين الاقوامی گروپ : حفظ ، قرائت اور تجويد قرآنی كے بيسویں بين الاقوامی مقابلے "الھاشمی" كل ۸ اگست سے مسجد عبد اللہ بن الحسين سے منسلك اسلامی ۔ ثقافتی مركز میں شروع ہو رہے ہیں ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے اردن سے نكلنے والے اخبار روزنامہ "الرأی" كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ یہ مقابلے اردن كے بادشاہ كی زير نگرانی ۳۳ عربی اور اسلامی ممالك كے نمائندگان كی موجودگی میں منعقد ہوں گے ۔
یہ مقابلے ۱۲ اگست تك جاری رہیں گے اور ان میں برتری حاصل كرنے والوں كو قيمتی انعامات سے نوازا جائے گا ۔
ان مقابلوں كے ہمراہ سوال و جواب كی نشستیں بھی منعقد ہوئی ہیں ۔
سيد سالم بن صالح كی سربراہی میں قطری وفد بيسویں بين الاقوامی حفظ ، قرائت و تجويد مقابلوں میں شركت كرے گا ۔
1073258
نظرات بینندگان
captcha