قرآنی خوشنويس اور ڈيزائنر "غلام حسين فرخ نسب" نے ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) كے ساتھ خصوصی گفتگو كے دوران اس بات كی جانب اشارہ كرتے ہوئے كہ ايرانيوں كے علاوہ دبئی میں مقيم ہندوستانی اور پاكستانی باشندوں نے بھی نمائش كا دورہ كيا ہے كہا : یہ نمائش ۲ اگست سے امارات میں قائد انقلاب كے خصوصی نمائندے كی شركت كے ساتھ ايرانی كلب میں منعقد كی گئی ہے جبكہ شہريوں كی بڑی تعداد نے افطار كے بعد قرآنی آيات سے مزين آثار كو ديكھنے كے لیے نمائش كا دور كيا ہے ۔
انہوں نے نمائش میں ركھے گئے فن پاروں كے بارے میں وضاحت پيش كرتے ہوئے كہا : اس نمائش كے لیے ۱۷ فن پاروں كو آمادہ كيا گيا ہے ليكن جگہ كی تنگی كے سبب صرف ۱۵ فن پاروں كو فريم میں سجايا گيا ہے جبكہ باقی آثار بغير فريم كے ركھے گئے ہیں ۔
1073750