ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے "راصد" نيوز نیٹ ورك كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ سعودی عرب كی شيعہ اكثريتی مساجد گزشتہ رات افطاری كے بعد نمازيوں سے كھچا كھچ بھر گئی تھیں جو ان عبادتی مقامات پر مسلسل تيسری رات جمع ہوئے تھے اور یہ مومنين صبح تك نماز دعا اور شب قدر كی مخصوص نمازیں بجا لاتے رہے ۔
سعودی شيعوں نے اس بابركت رات وہی دعائیں پڑھیں جو پيغمبر (ص) اور اہل بيت (ع) پڑھا كرتے تھے كہ جس كے بعد حاضرين كے لیے بلاتكلف سحری كا بندوبست بھی تھا ۔
1076814