سعودی عرب ؛ شيعہ اكثريتی علاقے میں تيسری شب قدر كا احيا

IQNA

سعودی عرب ؛ شيعہ اكثريتی علاقے میں تيسری شب قدر كا احيا

23:54 - August 12, 2012
خبر کا کوڈ: 2391307
بين الاقوامی گروپ : سعودی عرب كے شيعہ اكثريتی علاقے «المنطقة الشرقية» كے ہزاروں شہريوں نے گزشتہ رات كو شب قدر كی پرفيض راتوں كی مناسبت سے مساجد اور امام بارگاہوں میں اجتماع منعقد كيا اور خداوند عالم كے حضور عبادت اور مناجات بجا لائے ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے "راصد" نيوز نیٹ ورك كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ سعودی عرب كی شيعہ اكثريتی مساجد گزشتہ رات افطاری كے بعد نمازيوں سے كھچا كھچ بھر گئی تھیں جو ان عبادتی مقامات پر مسلسل تيسری رات جمع ہوئے تھے اور یہ مومنين صبح تك نماز دعا اور شب قدر كی مخصوص نمازیں بجا لاتے رہے ۔
سعودی شيعوں نے اس بابركت رات وہی دعائیں پڑھیں جو پيغمبر (ص) اور اہل بيت (ع) پڑھا كرتے تھے كہ جس كے بعد حاضرين كے لیے بلاتكلف سحری كا بندوبست بھی تھا ۔
1076814
نظرات بینندگان
captcha