ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے اطلاع رساں ويب سائیٹ «lesoleil»، كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ ۱۱اگست كو سينيگال كے ويز تعليم نے قرآنی مدارس كے حكام كی موجودگی میں اپنے خطاب كے دوران كہا : حكومت نے سال ۲۰۱۳ سے ملك بھر كے تمام سكولوں میں دينی تعليم بالخصوص قرآن كريم كی تعليمی كلاسوں كے آغاز كا فيصلہ كيا ہے ۔
انہوں نے مزيد كہا : اسی طرح حكومت كے فيصلے كی بنياد پر اسلامی اصول ، قرأت اور حفظ قرآن مجيد ، تفسير كی تعليم كے ساتھ ساتھ ديگر الہی اديان كے اعتقادات كے بارے میں كلاسوں كا بھی اہتمام كيا جائے گا ۔
1076366