امريكی مسلمانوں كی جانب سے برمی مسلمانوں كی امداد كے لیے "ضربت" گروپ تشكيل

IQNA

امريكی مسلمانوں كی جانب سے برمی مسلمانوں كی امداد كے لیے "ضربت" گروپ تشكيل

17:54 - August 14, 2012
خبر کا کوڈ: 2393062
بين الاقوامی گروپ : امريكہ كے نماياں اسلامی گروہوں نے برمی مسلمانوں كی امداد اور ان كی دلخراش صورتحال سے آگاہی بڑھانے كی غرض سے گروہ ضربت تشكيل دينے كا اعلان كيا ہے ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے برما سے نكلنے والے اخبار «Irrawaddy» كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ گروہ ضربت برمی مسلمانوں پر ڈھائے جانے والے مظالم اور انسانی حقوق كی خلاف ورزی كے حوالے سے آواز بلند كرے گا ۔
گروہ ضربت امريكہ كے سربراہ عبد المالك مجاہد نے كہا : ہم چاہتے ہیں كہ روھينگيا كے ہزاروں مسلمانوں كے قتل عام میں ملوّث افراد كو بشريت كے خلاف سنگين جرم كا ارتكاب كرنے پر عالمی عدالت انصاف كے كٹہرے میں كھڑا كيا جائے ۔
قابل ذكر ہے كہ گروہ ضربت كی جانب سے برما كے امريكہ میں قائم سفارت خانے كے سامنے مظاہرہ بھی كيا جائے گا ۔
1078887
نظرات بینندگان
captcha