الجزائر میں پرنٹنگ كی غلطيوں پر مشتمل قرآنی نسخوں كو جمع كيا جائے گا

IQNA

الجزائر میں پرنٹنگ كی غلطيوں پر مشتمل قرآنی نسخوں كو جمع كيا جائے گا

22:28 - August 14, 2012
خبر کا کوڈ: 2393148
بين الاقوامی گروپ : الجزائر كی وزارت داخلہ نے مساجد سے پرنٹنگ كی غلطيوں پر مشتمل قرآنی نسخوں كو جمع كرنےكا حكم جاری كيا ہے ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے اطلاع رساں ويب سائیٹ «reflexiondz»، كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ ۱۳ اگست كو ملك كی بعض مساجد میں پرنٹنگ كی غلطيوں پر مشتمل قرآنی نسخوں كی تقسيم كے حوالے سے منتشر ہونی والی خبروں كے بعد الجزائر كی وزارت داخلہ نے اپنی تحقيقات كے بارے میں اطلاع ديتے ہوئے مساجد سے ان قرآنی نسخوں كو جمع كرنے كا حكم صادر كيا ہے ۔
اس رپورٹ كے مطابق ،اتوار كو الجزائر كے میڈيا نے اس بات كی جانب اشارہ كرتے ہوئے كہ ملك كے مختلف شہروں میں قرآن كريم كے ايسے نسخے تقسيم كیے جارہے ہیں جن میں پرنٹنگ كی واضح غلطياں موجود ہیں اور ان میں سے متعدد سورتوں كو حذف بھی كيا گيا ہے ، اسی طرح میڈيا نے وزارت اوقاف و مذہبی امور سے اس مسئلے كے خلاف ايكشن لينے كی اپيل كی ہے ۔
1078345
نظرات بینندگان
captcha