قدس كے عالمی دن كی مناسبت سے ۵۰ سے زائد ممالك میں ريليوں كا انعقاد

IQNA

قدس كے عالمی دن كی مناسبت سے ۵۰ سے زائد ممالك میں ريليوں كا انعقاد

23:53 - August 17, 2012
خبر کا کوڈ: 2395098
بين الاقوامی گروپ : قدس كے عالمی دن كے موقع پر ۵۰ سے زائد ملكوں كی سياسی اور ثقافتی تنظيموں اور انجمنوں نے احتجاجی ريلياں منعقد كی ہیں ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے اطلاع رساں ويب سائیٹ "العالم" كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ ۵۰ سے زائد ممالك كی سياسی اور ثقافتی جماعتوں ، انجمنوں اور تنظيموں نے قدس كے عالمی دن كے موقع پرريليوں كا اعلان كرتے ہوئے زور ديا : ان ريليوں میں مسئلہ فلسطين كی بنيادی حيثيت پرزور اور اس مسئلے كو پس پشت ڈالنے كی تمام تر نئی سازشوں كی مذمت كی جائے گی ۔
واضح رہے كہ عرب اور اسلامی ممالك كی پارليمانی اور سياسی شخصيات نے حالیہ چيلنجز كی طرف توجہ كرتے ہوئے قدس كا عالمی دن منانے پر زور ديا اور امت اسلامیہ سے قدس اور فلسطين كے دفاع كے لیے كوشش كرنے كی اپيل كی ہے ۔
1080733
نظرات بینندگان
captcha