اقوام متحدہ كی جنرل اسمبلی میں برمی مسلمانوں كے قتل عام كا جائزہ

IQNA

اقوام متحدہ كی جنرل اسمبلی میں برمی مسلمانوں كے قتل عام كا جائزہ

23:55 - August 17, 2012
خبر کا کوڈ: 2395108
بين الاقوامی گروپ : ۱۶ اگست كو اسلامی تعاون تنظيم نے ايك بيان كے ذريعے اعلان كيا : برمی مسلمانوں كے قتل عام كا مسئلہ اقوام متحدہ كی جنرل اسمبلی میں پيش كيا جائے گا
ايران كی قرآن كی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے اطلاع رساں ويب سائیٹ «nouvelobs»، كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ یہ بيان گزشتہ روز مكہ میں جاری اسلامی تعاون تنظيم كے سربراہی اجلاس كی چوتھی نشست میں صادر كيا گيا ہے جس میں واضح كيا گيا : اسلامی تعاون تنظيم مسلمان اقليت كے خلاف جاری پرشدد كاروائيوں , ميانمار حكام كی جانب سے انكے حقوق كو نظر انداز كرنے اور روہينگيا كے مسلمانوں كو سركاری طور ملك كا شہری تسليم نا كرنے كی پرزور مذمت كرتی ہے ۔
بيان میں زور ديا گيا ہے كہ اسلامی تعاون تنظيم كے ہنگامی اجلاس كی چوتھی نشست كے دوارن تنظيم كے ركن ممالك نے فيصلہ كيا ہے كہ روہينگيا كے مسلمانوں كا حكومت كے حمايت يافتہ بوديوں كے ہاتھوں قتل عام كا مسئلہ اقوام متحدہ كی جنرل اسمبلی كے اجلاس میں اٹھايا جائے گا ۔
1080680
نظرات بینندگان
captcha