ايران كی قرآن كی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے اطلاع رساں ويب سائیٹ «nouvelobs»، كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ یہ بيان گزشتہ روز مكہ میں جاری اسلامی تعاون تنظيم كے سربراہی اجلاس كی چوتھی نشست میں صادر كيا گيا ہے جس میں واضح كيا گيا : اسلامی تعاون تنظيم مسلمان اقليت كے خلاف جاری پرشدد كاروائيوں , ميانمار حكام كی جانب سے انكے حقوق كو نظر انداز كرنے اور روہينگيا كے مسلمانوں كو سركاری طور ملك كا شہری تسليم نا كرنے كی پرزور مذمت كرتی ہے ۔
بيان میں زور ديا گيا ہے كہ اسلامی تعاون تنظيم كے ہنگامی اجلاس كی چوتھی نشست كے دوارن تنظيم كے ركن ممالك نے فيصلہ كيا ہے كہ روہينگيا كے مسلمانوں كا حكومت كے حمايت يافتہ بوديوں كے ہاتھوں قتل عام كا مسئلہ اقوام متحدہ كی جنرل اسمبلی كے اجلاس میں اٹھايا جائے گا ۔
1080680