فيس بك نے سياسی دباؤ كی وجہ سے حزب اللہ كا ہوم پيج حذف كرديا

IQNA

فيس بك نے سياسی دباؤ كی وجہ سے حزب اللہ كا ہوم پيج حذف كرديا

23:57 - August 25, 2012
خبر کا کوڈ: 2398585
بين الاقوامی گروپ : فيس بك نے امريكہ كی جانب سے مسلسل تنقيد كو خاموش كرنے كے لیے حزب اللہ كے ہوم پيج كو اس ويب سائیٹ سے حذف كر ديا ہے ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے «Press TV» كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ اس ويب سائیٹ كے ايك ترجمان نے لبنان سے نكلنے والے اخبار ، روزنامہ"ڈيلی سٹار" كے ساتھ گفتگو كے دوران كہا : اس كمپنی نے اپنی ويب سائیٹ سے حزب اللہ كے ٹی وی چينل "المنار" كے ہوم پيج كو "اشتعال انگيزی" كے الزامات كی وجہ سے حذف كر ديا ہے ۔
فرڈريك وولنس نے كہا : ہم اپنے قوانين اور ذمہ داريوں كی بنياد پر ايسے موضوعات كی اجازت نہیں دے سكتے جو انتہا پسندی كو رواج دیتے ہوں ۔
وولن نے اس بات كا بھی دعوا كيا ہے كہ وزارت خارجہ كی جانب سے حزب اللہ كو ممكنہ طور پر بليك لسٹ میں شامل كيا جا سكتا ہے لہذا المنار كے ہوم پيج كو اس سائیٹ سے حذف كرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔
1083653
نظرات بینندگان
captcha