ایران کی قرآنی خبر رساں ایجنسی (ایکنا) نے اردن سے نکلنے والے اخبار ، رزنامہ "الدستور" کے حوالے سے نقل کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ کانفرنس مصر اور عرب ممالک سے تعلق رکھنے والے بینکاری اور سرمایہ کاری کے متعدد ماہرین ، محققین اور تاجروں کی موجودگی میں منعقد کی جائے گی ۔
واضح رہے کہ اس کانفرنس کے دوران ماہرین مختلف موضوعات من جملہ ؛ "مصر کی ترقی میں اسلامی سرمایہ کاری کا کردار" کا جائزہ لیں گے اس کے علاوہ مختلف اقتصادی منصوبوں میں سرمایہ کاری کا طریقہ کار اور اسلامی سرمایہ کاری اور روایتی سرمایہ کاری کے درمیان فرق جیسے موضوعات پر بھی روشنی ڈالی جائے گی۔
1086945