سعودی عرب ؛ آيت اللہ نمر كے ساتھ اظہار يكجہتی كی غرض سے مظاہرے

IQNA

سعودی عرب ؛ آيت اللہ نمر كے ساتھ اظہار يكجہتی كی غرض سے مظاہرے

22:19 - September 03, 2012
خبر کا کوڈ: 2404356
بين الاقوامی گروپ : آزادی و عدالت يونين نے سعودی عرب كے مشرقی علاقے میں آيت اللہ نمبر باقر النمر كے ساتھ اظہار يكجہتی كی غرض سے ۶ ستمبر بروز جمعرات كو مظاہروں كے انعقاد كا مطالبہ كيا ہے ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے خبر رساں ايجنسی "براثا" كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ یہ مظاہرے "آيت اللہ نمر ؛ علاقہ طائف كی علامت" كے عنوان سے سعودی عرب كے مشرقی شيعہ اكثريتی علاقے میں منعقد ہوں گے ۔
آزادی و عدالت يونين نے سوشل نیٹ ورك فيس بك كے ذريعے سعودی شہريوں سے وسيع پيمانے پر ان مظاہروں میں شركت كی درخواست كی ہے ۔
یہ مظاہرے مقامی وقت كے مطابق ۸:۳۰ بجے سعودی عرب كے شرقی علاقے «مقبرة الدبابية» كے بالمقابل شروع ہوں گے ۔
قابل ذكر ہے كہ آيت اللہ نمر كو دو ماہ قبل سعودی فورسز نے گرفتار كر كے شديد زخمی كر ديا تھا ۔
1090423
نظرات بینندگان
captcha