ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے اطلاع رساں ويب سائیٹ «Muslim Village»، كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ اقوام متحدہ كے نمائندے ماكسول گيلارد نے اپنی رپورٹ میں كہا : غزہ كے اندر انسانی زندگی انتہائی خراب صورتحال كی شكار ہے اور اگر ۲۰۲۰ء تك غزہ كو ايك رہائشی علاقہ قرار پانا ہے تو اس كے لیے ضروری اقدامات كرنا ہوں گے ۔
غزہ كی آبادی اس وقت 1.6 ملين ہے جو ۲۰۲۰ء تك 2.1 ملين ہو جائے گی ۔
قابل ذكر ہے كہ غزہ كے ساحلی علاقے میں رہنے والے لوگ انسانی امداد كے تحت زندگی گزار رہے ہیں جو عام طور پر غذائی اشيا ، مكان كی تعمير كے لوازم اور اليكٹرونك آلات پر مشتمل ہے ۔
1089816