ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے ازد اليكٹرانك اخبار كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ "تيونس كا دوسراعالمی جايزہ حفظ وتجويد قرآن " نامی یہ مقابلے ۱۹ عرب اور اسلامی ممالك كے نمائندوں كی موجودگی میں منعقد ہو رہے ہیں ۔
تيونس كے وزير برائے مذہبی امور "نورالدين الخادمی" نے ان مقابلوں كی افتتاحیہ تقريب كےدوران كہا : آج عرب اوراسلامی ممالك كے نمائندے حفظ قرآن كريم مقابلوں میں شركت كے لیے يكجا ہوئے ہیں اور یہ مقابلے تيونس میں عوامی انقلاب كے بعد پہلی مرتبہ منعقد كیے جارہے ہیں ۔
1089358