تیونس کے قرآنی مقابلوں میں ایرانی قاری کا بھرپور استقبال / پہلی پوزیشن کی پیشن گوئی

IQNA

تیونس کے قرآنی مقابلوں میں ایرانی قاری کا بھرپور استقبال / پہلی پوزیشن کی پیشن گوئی

23:54 - September 05, 2012
خبر کا کوڈ: 2406108
بین الاقوامی گروپ : تیونس کے دوسرے بین الاقوامی قرآنی مقابلے میں ایرانی قاری نے بہت ہی دلنشین قرأت کے ذریعے جیوری کی رائے کو اپنی طرف جلب کیا ہے اور ملکی ذرائع ابلاغ نے بھی اسلامی جمہوریہ ایران کے نمائندہ قاری کی پہلی پوزیشن کے بارے میں پیشن گوئی کی ہے ۔
تیونس میں ایرانی قونصلر جنرل صادق رمضانی گل افزائی نے ایران کی قرآنی خبر رساں ایجنسی (ایکنا) کے ساتھ گفگو کے دوران کہا : تیونس میں عوامی انقلاب اور شمالی افریقا کے سب سے بڑے آمر زین العابدین بن علی کی سرنگونی کے بعد ملک کے مذہبی اور ثقافتی پروگراموں کے فریم ورک میں نمایاں تبدیلی دیکھنے کو ملی اور تیونس کی بیدار عوام بھی اس نئی فضا میں سکون کا سانس لینے میں کامیاب ہوئی ہے ۔
انہوں نے کہا : تیونس اور ایران کے قرآنی مقابلوں کے معیار میں ابھی کافی فاصلہ ہے اور امید کرتا ہوں کہ یہ فاصلہ کم سے کم تر ہوگا اور تیونس کے قرآنی مقابلے بھی ایران کے قرآنی مقابلوں کی طرح اعلی سطح پر منعقد کیے جائیں گے۔
1092040
نظرات بینندگان
captcha