نيويارك میں اسلامی فنون كی نمائش كا انعقاد

IQNA

نيويارك میں اسلامی فنون كی نمائش كا انعقاد

23:45 - September 09, 2012
خبر کا کوڈ: 2408404
بين الاقوامی گروپ : امريكی رياست نيويارك كے شہر "منہٹن" میں واقع "آرٹ اور ڈيزائن" نامی ميوزيم میں "معماری ، اسلامی ہنر اور توقعات" كے عنوان سے نمائش جاری ہے ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے اطلاع رساں ويب سائیٹ «Islam Today»، كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ اس نمائش نے 4 ستمبر سے امريكی رياست ہوائی كے شہر ہونولولو كی اسلامی آرٹ فاؤنڈيشن كی كوششوں سے نيويارك میں اپنے كام كا آغاز كيا ہے ۔
واضح رہے كہ اس نمائش میں دنيا بھر كے ۱۰ سے ۲۰ ہجری تك كے ۷۰ اسلامی فن پاروں كو منظر عام پر ركھا گيا ہے ۔
یہ نمائش اس ميوزيم كے بعد امريكی رياست فلوریڈا كے آرٹ ميوزيم "نورٹون" ، كارولينا كی ڈوك يونيورسٹی ، ميچيگان كی ہنر يونيورسٹی اور لاس انجلس كی آرٹ گيلری میں لگائی جائے گی ۔
1094620
نظرات بینندگان
captcha