خبر رساں ايجنسی ايكنا نے خبر رساں ادارے العالم كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ سعودی عرب كے معروف اسكالر جناب مضاوی الرشيد نے روز نامہ القدس العربی میں ايك مقالہ لكھا ہے گذشتہ ايك سو سال سے عرب ممالك كے مابين اتحاد و وحدت كی بات ہوتی رہی ہے ليكن سعودی عرب كی وجہ سے یہ كامياب نہیں ہو سكی ہے انہوں نے كہا كہ عرب ليگ كا قيام خاص مقصد كے لیے لايا گيا ہے اور یہ صرف اسرائيل تحفظات كے لیے كام كر رہی ہے مضاوی الرشيد نے كہا كہ سعودی عرب ايك طرف تو وحدت كا نعرہ بلند كرتا ہے اور دوسری طرف اپنے ملك میں معتدل سنيوں كو بھی قبول كرنے كو تيار نہیں ہے تو پھر كس طرح اہل تشيع كے افراد كو قبول كرے گا ۔
109617