بنغازی میں امریکی قونصلیٹ پر حملے میں ایک سفارتکار ہلاک

IQNA

بنغازی میں امریکی قونصلیٹ پر حملے میں ایک سفارتکار ہلاک

23:09 - September 12, 2012
خبر کا کوڈ: 2410358
بین الاقوامی گروپ : لیبیا کے شہر بنغازی میں امریکی قونصلیٹ پر حملے میں ایک شخص ہلاک اورجبکہ ایک سیکورٹی گارڈ شدید زخمی ہوا ہے ۔
ایران کی قرآنی خبر رساں ایجنسی (ایکنا) نے «Press TV»، کے حوالے سے نقل کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ واقعہ ۱۱ ستمبر کو امریکہ میں اسلام مخالف فلم کی تیاری کے خلاف ہونےوالے احتجاجی مظاہروں کے بعد پیش آیا ہے ۔
عینی گواہوں کے مطابق ، مظاہرین نے قونصلیٹ پر حملہ کر کے عمارت کو نذر آتش کر دیا ہے اسی طرح نامعلوم مسلحہ افراد اور یہاں تعینات سیکورٹی اہلکاروں کے درمیان جھڑپ کے دوران قونصل خانے پر آر پی جی بھی فائر کیے گئے ہیں ۔
لیبیا کے نائب وزیر داخلہ نے واقعے کے بارے میں بتایا کہ امریکی سفاتکاروں کی حفاظت کے لیے ان کو قونصل خانے سے منتقل کردیا گیا ہے ۔
1097074
نظرات بینندگان
captcha