ایران کی قرآنی خبر رساں ایجنسی (ایکنا) نے «Press TV»، کے حوالے سے نقل کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ واقعہ ۱۱ ستمبر کو امریکہ میں اسلام مخالف فلم کی تیاری کے خلاف ہونےوالے احتجاجی مظاہروں کے بعد پیش آیا ہے ۔
عینی گواہوں کے مطابق ، مظاہرین نے قونصلیٹ پر حملہ کر کے عمارت کو نذر آتش کر دیا ہے اسی طرح نامعلوم مسلحہ افراد اور یہاں تعینات سیکورٹی اہلکاروں کے درمیان جھڑپ کے دوران قونصل خانے پر آر پی جی بھی فائر کیے گئے ہیں ۔
لیبیا کے نائب وزیر داخلہ نے واقعے کے بارے میں بتایا کہ امریکی سفاتکاروں کی حفاظت کے لیے ان کو قونصل خانے سے منتقل کردیا گیا ہے ۔
1097074