مصر میں امريكی سفارت خانے كے باہر مسلمانوں كا دھرنا جاری ہے

IQNA

مصر میں امريكی سفارت خانے كے باہر مسلمانوں كا دھرنا جاری ہے

18:28 - September 15, 2012
خبر کا کوڈ: 2411940
بين الاقوامی: گستاخانہ فلم كی اشاعت كے خلاف مصر میں امريكی سفارت خانے كے باہر مظاہرين كا دھرنا جاری ہے۔
خبر رساں ايجنسی ايكنا نے خبر رساں ادارے العالم كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ گستاخانہ فلم كی نمائش كے بعد مصر میں عوام نے امريكی سفارت خانے كا گھراؤ جاری ركھا ہوا ہے۔ جمعہ كے دن ہونے والے مظاہروں میں ايك شخص شہيد ہو گيا ہے۔ مصر كی سيكورٹی فورسز نے مظاہرين كو منتشر كرنے كے لئے آنسو گيس كا بے دريغ استعمال كيا ہے۔
مصر كی وزارت صحت كا كہنا ہے كہ مظاہرين كی سيكورٹی فورسز كے ساتھ جھڑپوں میں اب تك 220 افراد زخمی ہو چكے ہیں
1098221
نظرات بینندگان
captcha