خبر رساں ايجنسی ايكنا نے روز نامہ الانتقار كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ بحرين كے شيعوں كے راھنما آيت اللہ عيسی قاسم نے كہا ہے كہ امريكہ میں گستاخانہ فلم كی نمائش كی جتنی مذمت كی جائے كم ہے اور مسلمانوں كو چاہیے كہ وہ اس غير انسانی اقدام كے خلاف پر زور احتجاج كریں ۔
آيت اللہ قاسم نے كہا كہ اديان كی توہیں میں مغربی ممالك برابر كے شريك ہیں اور يوں تو عملی طور پر دہشت گردی كو بھی فروغ دے رہے ہیں ۔ آيت اللہ قاسم نے كہا كہ ہم نہیں چاہتے كہ مسلمان بھی شدت پسندانہ رویہ اختيار كریں ليكن ايسے اقدام پر خاموش رہنا بھی صحيح نہیں ہے ۔
1098585