جرمن وزارت خارجہ نے گستاخانہ فلم كی مذمت كی ہے

IQNA

جرمن وزارت خارجہ نے گستاخانہ فلم كی مذمت كی ہے

19:04 - September 15, 2012
خبر کا کوڈ: 2411968
بين الاقوامی : جرمن وزارت خارجہ نے گستاخانہ فلم كی نمائش كی مذمت كی ہے۔
خبر رساں اداے ايكنا نے خبر رساں ادارے romandie كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ جرمن وزارت خارجہ نے امريكہ میں اسلام كے خلاف بنائی جانے والی فلم كی نمائش كی مذمت كی ہے ۔ اور ساتھ ہی مسلمانوں سے تقاضا كيا ہے كہ وہ اس بات كو بہانے بنا كر خشونت سے پر ہيز كریں انہوں نے كہا كہ سوڈان میں جرمن سفارت خانے پر حملہ قابل افسوس ہے البتہ یہ بات باعث اطمينان ہے كہ اس حملے میں كوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے ۔
واضح رہے كہ جمعہ كے دن سوڈان میں مظاہرين نے امريكہ اور جرمنی كے سفارت خانوں پر دھاوا بول ديا تھا ۔
1098198

نظرات بینندگان
captcha