سعودی عرب كے دار الحكومت رياض میں مظاہرہ

IQNA

سعودی عرب كے دار الحكومت رياض میں مظاہرہ

21:10 - September 18, 2012
خبر کا کوڈ: 2414643
بين الاقوامی: سعودی عرب میں قيد سياسی قيديوں كے لواحقين نے دار الحكومت كے سڑكوں پر زبردست مظاہرہ كر كے قيديوں كی رہائی كا مطالبہ كيا ہے ۔
ايران كی خبر رساں ايجنسی ايكنا نے خبر رساں ادارے العالم كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ سعودی عرب میں قيد سياسی قيديوں كے لواحقين نے دار الحكومت كی سڑكوں پر زبردست احتجاجی مظاہرہ كيا ہے۔ مظاہرين نے كتبے اور پلے كارڈ اٹھا ركھے تھے جن پر مختلف قسم كے نعرے درج تھے كہ سياسی قيديوں كو جلد رہا كيا جائے ان پر شكنجے كو ختم كيا جائے۔ عينی شاہدين كا كہنا ہے كہ سعودی سيكورٹی فورسز نے فوری كاروائی كرتے ہوئے بينر اور پلے كارڈ ختم كر دیے ہیں۔
واضح رہے كہ سعودی عرب كی جيلوں میں ہزاروں سياسی قيدی موجود ہیں جن پر كسی قسم كا كوئی مقدمہ بھی نہیں ہے اور ان كی صحيح تعداد بھی معلوم نہیں ہے۔ ليكن اتنے بڑے مظاہرے كو ديكھ كر یہ اندازہ لگايا جا سكتا ہے كہ سعودی عرب كی جيلوں میں ہزاروں سياسی قيدی موجود ہیں ۔
1100469
نظرات بینندگان
captcha