ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے اطلاع رساں ويب سائیٹ صوت العراق كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ عراق كے حج كارواں نے مكہ اور مدينہ كی مساجد میں شيعوں كی تكفير اور ان كے عقائد كی مسلسل توہين پر افسوس كا اظہار كرتے ہوئے سعودی بادشاہ كو ارسال كیے گئے ايك پيغام میں تمام اسلامی مذاہب كے احساسات كا احترام كرنے كی درخواست كی ہے ۔
عراقی كارواں كے سربراہ شيخ محمد تقی المولی نے اس پيغام میں اعلان كيا : اسلام میں مسلمان كی جانب سے كسی دوسرے مسلمان كی تكفير حرام ہے اور رسول اسلام (ص) نے فرمايا : اذا كفر الرجل اخاہ فقد باء بھا احدھما (جو بھی اپنے مسلمان بھائی كو كافر كہے گا درحقيقت ان میں سے ايك كفر كے ساتھ محشور ہو گا)۔
1131071